ایران پر اس را ئیلی حملہ اور پاکستان کے ساتھ بھارت کی چھیڑ چھاڑ کے پیچھے کون ہے؟
ایران پر اس را ئیلی حملہ اور پاکستان کے ساتھ بھارت کی چھیڑ چھاڑ کے پیچھے کون ہے؟
اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو جلد از جلد اپنے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو یوکرائن جنگ کو ختم کرنے کی بجائے مذید بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ تنازعہ اتنی شدت اختیار کر لے کہ خدا نخواستہ بات ایٹمی یا عالمی جنگ تک پہنچ جائے کیونکہ عالمی جنگ کے بغیر ان کی طاقت نمایاں ہو کر نہیں ابھر سکتی کیونکہ جب بڑی طاقتیں روس چین امریکہ نیٹو آپس میں لڑ کر تباہ ہوں گے تو ہی یہ واحد عالمی طاقت بن کر ابھریں گے اپنے اردگرد کے ممالک کو یہ پہلے ہی اپنا مطیع بنا چکے ہیں شام لمبے عرصے تک مزاحمت کرتا رہا لیکن وہاں بھی ان انہوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے یاد رہے شام ہی سے وہ لشکر مکہ مدینہ کی طرف امام مہدی کے خلاف نکلے گا جس کے بارے میں فرمایا گیا کہ اسے مکہ مدینہ پہنچنے سے پہلے ہی زمین میں دھنسا دیا جائے گا
پاکستان پر حملے کا مقصد پاکستان پر قبضہ کرنا ہرگز نہیں کیونکہ اگر قبضہ کرنا مقصود ہوتا تو انڈیا مشرقی پاکستان کو بھی انڈیا کا حصہ بنا سکتا تھا لیکن اس نے اسے الگ ریاست کے طور پر قائم رہنا مناسب سمجھا اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تقسیم برصغیر مسلمانوں کی بجائے ہندوؤں کو سوٹ کرتی ہے تو اب سوال یہ ہے کہ پاکستان پر حملے کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان پر حملے کا وہی مقصد ہے جو ایران پر حملے کا ہے یعنی ایران اور پاکستان کو Denuclearise کرنا پاکستان اور ایران کو جوہری توانائی سے محروم کرنا ہی ان کا اصل مقصد ہے اس کیلئے میزائل اور ائیر فورس کی ضرورت ہے انڈیا البتہ ائیر فورس کے معاملے میں بری طرح ناکام ہوا ہے لیکن یہ لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ انڈیا خود نہیں کر رہا بلکہ اس سے کروایا جا رہا ہے ایران پر پریشر اور آج کے حملوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کو جوہری توانائی سے محروم رکھنا ہے
یہ لوگ جلد از جلد دنیا کو عالمی جنگ کی طرف کھینچ رہے ہیں نیٹو اور امریکہ عالمی جنگ نہ بھی چاہیں پھر بھی ان کی اسٹیبلشمنٹ کے اندر گھسی یہ پراسرار لابی ان کو یوکرائن روس چین پاکستان ایران کے حوالے سے امن کا سبق نہیں پڑھائے گی بلکہ جنگ اور تنازعہ کو بڑھانے پر ہی فوکس کرے گا تاکہ G r e a t e r I s r a e l کے قیام کی طرف تیزی سے بڑھا جائے کیونکہ جب اسٹیج پوری طرح سیٹ ہو گا تو پھر دجال منظر عام پر آئے گا۔