Blasphemy Business Group Case In Supreme court - Honey trap Girl

‏🛑🛑🛑 اسلام آباد ہائی کورٹ انتہائی اہم سماعت 🛑🛑🛑
30 جون 2025 بروز سوموار 
🔵بلاسفیمی بزنس کیس کی سماعت کا تحریری احوال ۔ 

📍سب سے پہلے ایڈوکیٹ آصف علی تمبولی نے اپنے پوائنٹس پر بات کرنا شروع کی ۔ 

📍اس پیٹیشن میں جو Pray کی گئی تھی اس میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا کہا گیا تھا اور ساتھ کہا گیا تھا کہ جو کورٹ کو مناسب لگے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔ یہ پیٹیشن ایک رپورٹ ( سپیشل برانچ کی رپورٹ) پر مبنی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایک گروہ اسلام آباد میں اوپریٹ کر رہا ہے جس نے لڑکیاں رکھی ہوئی ہیں اور خود سے بلاسفیمی کا مواد بناتے ہیں اور نوجوانوں کو اس میں اپنی لڑکیوں کے ذریعے پھنساتے ہیں ۔ اس کے لئے تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے ۔ 

📍 لیگل کمیشن آن بلاسفیمی بزنس گروپ کے پیجز پر پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ پیٹیشن تحفظ ختم نبوت کے خلاف ہے یا اس پیٹیشن سے بلاسفیمی لاز کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ صرف بلاسفیمی بزنس گروپ کی طرف سے عوام کے ذہنوں کو خراب کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ جو بھی اس بلاسفیمی بزنس گروپ کا وکیل ہے وہ ٹھیک ہے اور جو اس نام نہاد گروپ کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اسے گستاخوں کا وکیل یا تحفظ ختم نبوت کے خلاف وکیل کے طور پر پیش کرکے جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔ 

📍 تمبولی : میں نے خود بلاسفیمی لاز پر تھیسز مکمل کیا ہوا ہے تو میرے جیسا وکیل کہاں اس قانون کے خلاف ہوسکتا ہے یہ صرف عوام کے ذہنوں کو خراب کرنے کے لئے بلاسفیمی بزنس گروپ جھوٹا پروپیگینڈا کرتا ہے ۔ 

📍ایف آئی اے کے معزز افسر نے رپورٹ دی کہ پورے ملک میں سینکڑوں کیسز ہیں تو یہ کیسز ایک وکیل کے منشی ، اس کے قریبی وکیل ، ڈرائیور اور دیگر قریبی لوگ ہی مدعی کیوں ہیں ؟ 

📍جج : تمبولی صاحب آپ کو کبھی ایسی پوسٹ آئی ہے ؟ 

📍تمبولی : سر 18 سال کی سروس میں مجھے کبھی ایک دفعہ بھی ایسی پوسٹ نہیں آئی 

📍جج : میں نے بھی لوگوں سے پوچھا تو سینکڑوں لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ ہمیں کبھی ایسی پوسٹ نہیں آئی۔ تو حیران کن بات ہے کہ ان مدعیان کو ہی بار بار کیسے نظر آرہا ہوتا ہے ۔ 

📍جج : اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کہ اس میں بیرونی ایلیمنٹ ملوث ہوسکتے ہیں اور ایک سائبر وار کی جارہی ہے ۔ 

📍اور وہ کانٹینٹ چند افراد کو ہی مل رہا ہے یہ حیران کن ہے 

📍 تمبولی: این سی ایچ آر کی رپورٹ کے مطابق 767 لوگ جیل میں بند ہیں۔ میں اب 7 کیسز الگ الگ پڑھوں گا جس میں الگ الگ مدعی ہیں اور وہ آئی ڈی ایک ہی استعمال کر رہے ہیں

📍188/22 ایف آئی آر میں مدعی لیاقت منظور کمبوہ ہے اور فیس بک آئی ڈی لائبہ کنگ کلیم کرتا ہے 

📍یہی آئی ڈی عبداللہ سلطان 85/23 اسلام آباد کی ایف آئی آر میں کلیم کرتا ہے 

📍یہی لائبہ کنگ آئی ڈی 85/23 راولپنڈی کی ایف آئی آر میں غضنفر علی عباسی کلیم کرتا ہے 

📍 22/23 میں مدعی رانا عمران فاروق ایڈوکیٹ بھی کہہ رہا ہے کہ یہ آئی ڈی لائبہ کنگ میری ہے اب آئی ڈی ایک ہے اور مالک متعدد مختلف لوگ 

📍دوسری فیس بک آئی ڈی میشا خان ہے جسے دو الگ الگ لوگ کلیم کر رہے ہیں 

پہلا کیس ایف آئی آر نمبر 40/23 میں مدعی عامر ظفر میشا خان آئی ڈی کلیم کرتا ہے 

ج📍بکہ دوسرے کیس ایف آئی آر نمبر 43/23 میں پہلی ایف آئی آر کے ٹھیک 5 دن بعد عاصم مغل نامی ایک اور مدعی یہی آئی ڈی میشا خان کلیم کرتا ہے 

📍48/23 میں بھی عاصم مغل ہی مدعی ہے اس میں بھی میشا خان پھر سے کلیم کرکے سیز کروائی جارہی ہے

📍اس رپورٹ میں آگے چل کر کہا جاتا ہے کہ اس گروپ کا مرکزی کردار شیراز احمد فاروقی ہے جو لڑکیوں کے ذریعے اس گروپ کو چلا رہا ہے ۔ 

📍اس دن لیہ کی ویڈیو چلائی گئی تھی جس میں شیراز فاروقی ہی گرفتار کر رہا ہے جس پر اس نے حلف نامہ (affidavit) جمع کروانا تھا جو کہ ابھی تک نہیں آیا 

📍 جج : عملے سے نہیں آیا حلف نامہ ؟ 
عملہ : نہیں آیا سر 

📍 جج : آرڈر لکھیں : متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو آرڈر لکھیں کہ وہ شیراز فاروقی کو گرفتار کرکے پیش کرے اس کے اریسٹ وارنٹ جاری کرے 
اور اس کو پیش کرے وہ جواب دے کہ گورنمنٹ کالج لیہ کے گیٹ سے عمر لیاقت کو گرفتار کر رہا تھا اس کا حلف نامہ 2 جولائی کو جمع کروائے 

📍 جج : اس کا ایڈریس کیا ہے ؟ 

تمبولی؛ سر اس کے دو ایڈریس ہیں راوالپنڈی کی ایف آئی آر میں راوالپنڈی کا ایڈریس اور اسلام آباد کی ایف آئی آر میں وہ اسلام آباد کا ایڈریس استعمال کرتا ہے۔ اسلام آباد کے ایڈریس کے مطابق آبپارہ پولیس سٹیشن کا ایریا بنتا ہے ۔ 

📍 جج : آبپارہ پولیس کو لکھیں کہ وہ اس کو اریسٹ وارنٹ ایشو کرے اور اس کو گرفتار کرکے پیش کرے ۔

📍 تمبولی: سر راؤ عبدالرحیم نے بھی اپنا حلف نامہ دینا تھا وہ بھی نہیں دیا ۔ 

📍 جج: انہوں نے تو کہا تھا کہ نمبر میرا ہے مگر گاڑی میری نہیں ہے تو اس کا کیا کریں کس کو دیں 

📍 ہادی علی چٹھہ: سر انہوں نے اس دن کہا تھا کہ وہ حلف نامہ دے دیں گے جو کہ ابھی تک انہوں نے نہیں دیا۔ ان سے حلف نامہ لے لیں کہ وہ کہہ دیں کہ ان کی گاڑی کسی بھی غیر قانونی کام میں استعمال نہیں ہوئی ۔ 

📍 تمبولی : سر اس میں تیسرا حلف نامہ مدثر شاہ کا بھی آنا تھا انہوں نے بتانا تھا کہ وہ پراپر گرفتار کرنے گئے تھے اس پر حلف نامہ دینا تھا وہ بھی نہیں دیا انہوں نے ابھی تک 

📍 جج : کل حلف نامہ لے کر آئیں اور ابھی ایک گھنٹے کے اندر اس کیس کی پوری فائل کے کر آئیں اور وہ فائل سیل ہوگئی جب تک کوئی دوسری ایجنسی تفتیش کے لیے ڈیسائیڈ نہیں ہوجاتی۔ 

📍 تمبولی : اس رپورٹ میں آگے لکھا ہے کہ اس کام کے لئے شیراز فاروقی نے ایک وکیل راؤ عبدالرحیم نامی شخص کو بھی اپنے ساتھ ملا رکھا ہے ۔ اب راؤ خود ایف آئی آر نمبر 73/22 میں خود مدعی بھی ہے اور اس نے اس میں سپین والا نمبر کلیم کیا ہوا ہے ۔ 

📍 اس میں ایک بڑی پرابلم یہ تھی کہ اسی نمبر کے اوپر اونلی مذہبی کے نام سے ایک گروپ بنا ہوا تھا اور یہ نمبر اس گروپ کا ایڈمن تھا 

📍 جج : وہ گروپ راؤ عبدالرحیم کے سپین والے نمبر پر کب بنا تھا جب یہ نمبر راؤ کے پاس تھا یا اس کے کزن کے پاس ؟ 

📍 وکیل : سر اس نے 2022 میں ایف آئی آر کروائی تھی اور اس وقت وہ نمبر ان کے استعمال میں تھا تو اس وقت ہی گروپ بنا تھا ۔

📍 جج : اس میں ایمان بی بی نام کی لڑکی بھی شامل تھی ؟

📍 وکیل : سر جی بالکل سپین والے نمبر کے پیچھے لڑکی ایمان بی بی تھی ۔ 
اور یہ جو گروپ تھا اسی کے اندر شامل لوگوں پر ایف آئی آر کروائی گئی تھی ۔ 
اس نمبر کو استعمال کرنے والے تین کریکٹر ہیں ایک راؤ خود ، دوسرا اس کا کزن اور تیسری ایمان بی بی 
تو ان میں سے کوئی ایک تو اس گروپ کا مالک ہے ۔ 

📍 جج: ایمان بی بی کو کبھی انوسیٹی گیٹ نہیں کیا گیا بہت Mysterious کریکٹر ہے یہ ویسے ۔ 

📍 تمبولی : جی سر یہی ان کا نیکسس ہے کہ ان کی گاڑی ، ان کا نمبر سب ایمان بی بی استعمال کر رہی ہوتی ہے اور اس دن لیہ والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ایمان بی بی کار میں بیٹھی ہوئی تھی

📍 مدعی کے موبائل کو چیک کرلیا جاتا اور اس کی فرانزک کر لی جاتی تو سب پتہ چل جاتا کہ اصل کریکٹر کون ہے ۔ ایف آئی اے کسی مدعی کو انویسٹی گیٹ ہی نہیں کرتی اسی لئے تو ایمان بی بی کو کبھی انہوں نے انوسیٹی گیٹ ہی نہیں کیا 

📍تمبولی: ایف آئی اے کبھی مدعی کو انوسیٹی گیٹ نہیں کرتی کس مدعی کی فرانزک نہیں کی گئی یہاں ایف آئی اے کے افسران موجود ہیں وہ بتائیں اگر کوئی تین چار کیسز میں انہوں نے مدعی کی فرانزک کی ہو تو

📍 احمد ستی کیس میں جرح ہوئی اس میں راؤ عبدالرحیم پر سوالات گئے ۔ اس میں اس نے کہا کہ میں نے کبھی کسی سینئیر لائر کے ساتھ پریکٹس نہیں کی ۔ سر یہ بھی جھوٹ ہے یہ میرا چیمبر میٹ ہے اور ہم اکٹھے اے کیو لا ایسوسی ایٹ میں تھے ۔ یہاں بھی انہوں نے جھوٹ بولا ۔

📍 انہوں نے اپنا نام لیگل کمیشن ان بلاسفیمی پاکستان رکھا ہوا ہے اور ہر جگہ ان کا نام یہی استعمال ہوتا ہے ۔ 

📍 کسی ایف آئی آر میں نہ کسی مدعی نے الزام لگایا ہے اور نہ ہی کوئی کیس ایسا ہے جس میں اوریجنل آئی ڈی سے شئیرنگ کی ہو ۔ کسی آئی ڈی پر بلاسفیمی نہیں ہے ۔ کسی پیج پر بلاسفیمی نہیں ہے ۔ اور نہ ہی ان کی چیٹ مدعی کے ساتھ ہوتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اجی ایک خفیہ گروپ کے اندر چیٹ ہورہی تھی تو ایک لڑکا وزیرستان کا ہے ایک لیہ کا ہے ایک کشمیر کا ہے اگر وہ ایک جگہ خفیہ گروپ میں چیٹ کر رہے ہیں تو آپ کو کیسے پتہ چل گیا کہ ویسا کوئی گروپ ہے ؟؟ 
جس کے پاس آپ کا واٹس ایپ نمبر نہیں ہے ، جس ک پاس آپ کا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے جو آپ کو جانتا نہیں ہے وہ کیسے اس مدعی کو شئیر کرسکتا ہے

📍 وہ آپ کا فرینڈ نہیں ہے آپ کے فیس بک گروپ میں میں ہے وہ آپ تک کیسے آیا ہے ؟ یہ ٹریپنگ کا کیس ہے اور یہ سب کیسز کا کرکس ہے ۔ 

📍 لیہ والے کیس میں جو افسر انوسیٹی گیٹ کرتا ہے کسی کو فیصل آباد کسی کو لیہ کسی کو کشمیر سے پکڑ کر لارہے ہیں تو اس آنے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے نہ کسی کی سی ڈی آر ہے ۔ 
سب کو ٹریپ کرتے ہیں اور اسلام آباد میں لڑکیوں کے ذریعے ٹریپ کرتے ہیں

📍 جج : میں اس کی انوسیٹی گیشن کہاں سے کرواؤں ؟ ایف آئی اے سے اوپر کونسی ایجنسی ہے ؟ 

📍 تمبولی: سر اوپر ایجنسی تو آئی ایس آئی ہے ۔ 

📍 جج : سپیشل برانچ بھی اس کو انوسیٹی گیٹ کرسکتی ہے ۔

📍 جج : آرڈر لکھیں اگلے ایک گھنٹے میں اس ایف آئی آر کا ریکارڈ عدالت کے ہینڈ اوور کریں گے اور اس کو سیل کریں گے اور عدالت ک چیمبر میں رکھیں گے تب تک جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ اس کیس کو کونسی ایجنسی انویسٹی گیٹ کرے گی

📍 تمبولی : ان کی پروفائل پر چیٹ نہیں ہے ، پیجز پر نہیں ہے ،مدعی کے ساتھ چیٹ نہیں ہے ۔ اچانک کوئی لائبہ مذہبی کنگ یا آرزو شوکت بن کر آتا ہے اور ٹریپ کرنا شروع کردیتا ہے ۔ اور وہ ابھی اگر اس گروپ میں بیٹھا ہوا ہے ۔ تو اس مدعی پر پھر ایف آئی آر کیوں نہیں ہے

📍 آپ وہاں شکار کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں اور پھر جب کوئی آپ کو Vigilante کہے تو آپ ناراض ہو جاتے ہیں

📍 جج : جس تاریخ کو مدعی اس گروپ کا ممبر بنتا ہے اس تاریخ سے لے کر جب وہ کہتا ہے کہ مجھے کانٹینٹ ملا ہے اس دن تک کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ؟ 

📍 تمبولی : سر مدعی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ کب یہ ممبر بنے کب مواد دیکھا کچھ بھی مدعی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے

📍 جج : ان کیسز میں کتنی Similarity ہے یا کتنی Variation ہے

📍 تمبولی : جب میرے پاس پہلی دفعہ کیسز آئے تو 
85 /23 راوالپنڈی 
97/23' اسلام آباد 
22/23 اسلام آباد 
یہ کیسز میرے سامنے آئے تو پہلی دو ایف آئی آرز پر میں نے کیس لینے سے انکار کردیا پھر جب تیسرا کیس آیا تھا میرے یونیورسٹی فیلو نے کہا کہ ایک دفعہ کانٹینٹ دیکھ لو ۔ تو جب میں نے دیکھا تو وہ 90 فیصد ایک ہی چیز تھی سب کیسز میں ۔ اور مدعی بھی میرے جاننے والے تھے جو سارا دن عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں تو میں حیران ہوا کہ یہ کیسے ممکن ہے اور یہ تو ٹریپنگ ہوئی ہے تب میں نے کیسز لینا سٹارٹ کئے۔ 

📍 ہادی : سر سارا کانٹینٹ ایک ہی ہے اور سارا کچھ فوٹو شاپ کیا گیا ہے اور پورن سائٹس سے تصاویر اٹھائی گئی ہیں اور 66 ایف آئی آرز جن کو میں دیکھ رہا ہوں ان میں سب کانٹینٹ ایکا جیسا ہے ۔

📍 تمبولی: سر میرے پاس 18 ایف آئی آرز ہیں ان سب میں کانٹینٹ سیم سے سر

📍 جج : اوکے باقی کل دیکھیں گے ابھی ڈی بی کا ٹائم ہورہا ہے
سماعت مکمل

‎#StopBlasphemyBusiness ‎#JusticeFor400 #IHC
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post