Blasphemy Business Group Case latest update

‏🔵🟢 فرنود عالم کے قلم سے ۔۔۔!
👈 بلاسفیمی بزنس کیس: ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب، مہلت ایک گھنٹہ! 

آپ کو یاد ہوگا کہ لیہ سے عمر لیاقت نامی ایک لڑکے کو بلاسفیمی گروپ کے کارندوں نے پکڑ لیا تھا۔ پھر اس کی گرفتاری اسلام آباد سے ظاہر کر دی گئی تھی۔ 

یہ بھی یاد ہوگا کہ پچھلی سماعت میں اس پکڑم پکڑائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی تھی، جس میں راو عبد الرحیم کی گاڑی کے ساتھ شیراز فاروقی بقلم خود موجود تھا۔   

راو عبد الرحیم نے اس ویڈیو میں اپنی گاڑی کو اور شیراز فاروقی نے خود اپنے آپ کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔ 

عدالت نے دونوں کو بیان حلفی جمع کروانے کو کہہ دیا تھا۔ آج عدالت کو بتایا گیا کہ بیان حلفی ابھی تک جمع نہیں ہوا۔
 
جج صاحب نے شیراز فاروقی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔ 

جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاء سے کہا:

مدثر شاہ ( ایف آئی کا ڈائریکٹر جو بلاسفیمی بزنس گینگ کا رکن ہے) سے بھی کہیں کہ وہ صبح تک اس گرفتاری کے حوالے سے پراپر بیان حلفی جمع کروائیں۔ 

نیز! 

جب روسٹرم پر آنے کی آپ کی باری آئے گی تو لیہ والے کیس کا تفتیشی ریکارڈ بھی ساتھ لے کر آئیں۔ 

ایڈوکیٹ آصف علی تمبولی نے مختلف ایف آئی آرز، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی مدد سے دو اہم نکات عدالت کے سامنے رکھے 

1۔ ہر کیس میں ایف آئی آر کرنے والا کہہ رہا ہے کہ مجھے فلاں کی طرف سے بلاسفیمی پر مبنی مواد ملا۔ ایف آئی اے نے فلاں کے موبائل کی تفتیش تو کی، مگر جس نے شکایت کی اس کے موبائل کی کوئی تفتیش نہیں کی۔ کیوں بھلا؟ 

2۔ پاکستان بھر میں آنلائن بلاسفیمی میں ملوث لوگ اپنا مواد کُل ملا کر انہی پانچ دس لوگوں کو بھیج رہے ہیں جو بلاسفیمی بزنس گروپ کا حصہ ہیں؟ کیسے بھلا؟ 

یہاں جج نے وکیل سے ہلکے پھلکے انداز میں پوچھا:

آپ کو کبھی ایسا کانٹینٹ ملا ہے؟ نہیں مائی لارڈ۔ مجھے بھی نہیں ملا۔ رشتے داروں میں بھی میں نے سیکڑوں لوگوں سے پوچھا مگر کسی کو بھی ایسا کوئی مواد نہیں ملا۔ میں خود اس سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ یہ سارا مواد انہی کو کیوں اور کیسے مل رہا ہے؟ 

ایڈوکیٹ تنبولی نے بلاسفیمی کیسز کو ٹریپنگ ثابت کرنے کے لیے ایک بار پھر لیہ والے کیس کا سہارا لیا۔ کہا: 

'یہ جو لیہ والا کیس ہے، یا اس جیسے دوسرے کیسز ہین جن میں کبھی کسی کو فیصل آباد سے کسی کو کشمیر سے پکڑ رہے ہیں، ان سب کیسز میں کہیں آنے جانے کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ یہ ٹریپ کرکے اسلام آباد لاتے ہیں، (ان کی لاگ ان ہسٹری بناتے ہیں) اور پھر گرفتاریاں ڈالتے ہیں مائی لارڈ'

اس پر جج نے کہا: 

'اسی لیے میں نے اس (لیہ والے) کیس کا انویسٹی گیشن ریکارڈ منگوایا ہے' 

توجہ طلب: 

پہلے تو جج نے ڈائریکٹر لاء سے کہا تھا کہ جب آپ کی باری آئے گی تو آپ لیہ والے کیس کا انوسٹی گیشن ریکارڈ لے کر آئیں گے۔ 

مگر ایڈوکیٹ تنبولی کا آرگیومنٹ سن کر جج نے آرڈر دیا

'اگلے ایک گھنٹے میں یہ ریکارڈ عدالت کے حوالے کر دیا جائے۔ اس ریکارڈ کو تب تک سیل کر کے رکھا جائے جب تک میں اسے مزید تفتیش کے لیے کسی ادارے کے حوالے نہ کردوں' 

 دوستان من! 

میچ اب پنتالیسویں اوور میں داخل ہوگیا ہے۔ بُکیوں کے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ حسن معاویہ، راو عبدالرحیم اور شیراز فاروقی آج پویلین میں نظر نہیں آئے۔ یوٹیوب کو کمائی کا واحد ذریعہ بنانے والا ظہور راجہ جانی کمنٹری بکس میں اکیلا بیٹھا ہے۔ مینیجرز وٹس ایپ گروپ میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ ہن کی کریے۔   

در اصل! 

جب شرپسند فریق کے سارے دلائل پٹ جاتے ہیں اور جھوٹ کے مصنوعی پاوں بھی پگھل جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل وقت ہوتا ہے۔ وہ فریق پھر تشدد کے کالعدم سہارے ڈھونڈنے لگتا ہے۔ مشکل وقت شروع ہو گیا ہے۔ 

مگر یہ مشکل جتنی بھی بڑی ہو، خیر کی امید سے چھوٹی ہی رہے گی۔ سب کہو، خیر ہوگی۔!!   
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post