خواجہ پیر سید مبشر عاشق حسین شاہ کا مرکزی صدر منتخب ہونا: دینی حلقوں میں خوشی کی لہر


خواجہ پیر سید مبشر عاشق حسین شاہ کا مرکزی صدر منتخب ہونا: دینی حلقوں میں خوشی کی لہر

شکریلہ شریف (سرائے عالمگیر) — دینی، روحانی اور ملی خدمات کے اعتراف میں سربراہ سنی حسینی تحریک و چیئرمین تنظیم السادات آزاد کشمیر، خواجہ پیر سید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کو تحریک تحفظ ختم نبوت و عظمتِ مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان پیر سید دلیر حسین شاہ صاحب نے کیا۔


خواجہ پیرسید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کا تعلق آستانہ عالیہ چشتیہ شکریلہ شریف، تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات سے ہے۔ آپ ایک روحانی و فکری رہنما ہیں جنہوں نے نوجوانوں کی تربیت، بین المسالک ہم آہنگی اور دینی بیداری کے میدان میں مثالی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ کی قیادت میں تحریک ختم نبوت و عظمتِ مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سرگرمیاں مزید مؤثر اور وسیع تر دائرہ کار اختیار کریں گی۔

شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ

اس موقع پر چوہدری شاہزیب خالد، میڈیا ایڈوائزر آستانہ عالیہ چشتیہ شکریلہ شریف، نے خواجہ پیرسید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کو اس اہم ذمہ داری کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ:

"یہ انتخاب نہ صرف آستانہ عالیہ چشتیہ شکریلہ شریف بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے باعثِ فخر ہے۔ خواجہ پیرسید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کی قیادت میں تحریک کو نئی روح اور جہت ملے گی۔"

اس کے علاوہ علاقے بھر کی ممتاز سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام الناس اور مریدین نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مستقبل کی سمت

توقع کی جا رہی ہے کہ پیر سید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کی قیادت میں تحریک تحفظ ختم نبوت و عظمتِ مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا نئی جہتوں سے ہمکنار ہوگی، اور دین اسلام کے اصل پیغام کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گی۔

Write YourComment

1 Comment

Cancel