خواجہ پیرسید مبشر عاشق حسین شاہ صاحب کا سرائے عالمگیر واقع پر میڈیا سے گفتگو
سرائے عالمگیر ہسپتال میں انتظامی نا اہلی کے باعث 20 سالہ بیٹی کے انتقال پر دل بہت رنجیدہ ہے،
پنجاب حکومت صحت کے شعبہ خاطر خواہ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن گجرات پر مسلط نا اہل ٹولے کی قابلیت محض فوٹو سیشن تک محدود ہے،
اس معصوم بیٹی کا خون ضلع گجرات پر مسلط شدہ گروہ اور محکمہ صحت گجرات کے سربراہان کے سر ہے،
گجرات ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیاں تو زبان زدِ عام ہیں لیکن انتظامی معاملات میں انکی غفلت اب گجرات کے باسیوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے،
پنجاب حکومت کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع گجرات محکمہ صحت کے سربراہ کی نشست پر فیلڈ ورک کے تجربہ کے حامل آفیسر کی تعیناتی کرنی چاہیے جو دفتر میں بیٹھ کر محض رپورٹس بھیجنے کی بجائے ہسپتالوں کا دورہ کر کے بہتری لانے کیلئے اقدامات کرے،
اس افسوسناک واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والی معصوم بیٹی کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیلئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف انکوائری کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
Comments
Post a Comment