ایرانی سپریم لیڈر مشروط طور جانشین مقرر کر سکتا ہے کیا یہ آئینی طور پر ممکن ہے؟
ایران"ولایت فقیہ"کے نظام پر چلتا ہے ایران میں سپریم لیڈر کی حیثیت صرف ایک مذہبی رہنما کی نہیں بلکہ وہ ریاست کا سب سے طاقتور ادارہ ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہےکہ اگر جنگ کی صورت ہو، قتل کی دھمکیاں مل رہی ہوں اور سپریم لیڈر ممکنہ موت یا غیر موجودگی کی حالت میں اپنے جانشین کا تعین کر دے، ایسا ممکن ہے؟کیا وہ مشروط طور پر کسی کو جانشین مقرر کر سکتا ہے؟
نیویارک ٹائمز نے ایرانی اہلکارکا حوالہ دیتے رپورٹ کیا کہ ایران کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اپنی وفات کی صورت میں تین ممکنہ جانشینوں کے نام دیے ہیں۔پاکستان کی میڈیا نے نیویارک کی سٹوری پر خبریں چلا دیں یہاں ہمارے دوست میڈیا کو جھوٹا قرار دے رہے اور ٹرولنگ کر رہے ہیں۔
ایرانی آئین کی ارٹیکل 107 اور 111 واضح طور پر لکھا ہےکہ سپریم لیڈر کا انتخاب صرف مجلسِ خبرگانِ رہبری (Assembly of Experts) کا اختیار ہےسپریم لیڈر خود کسی کو جانشین مقرر نہیں کر سکتا مگروہ تجویز یا وصیت کے طور پر نام دے سکتا ہے۔یہ تجویز قانونی حثیت نہیں رکھتی بلکہ کارکنان کیلئے سیاسی و مذہبی حثیت رکھتی ہے۔
اب آجائیں نیویارک ٹائم کی سٹوری پر کہ وہ غلط ہے یا درست ہے،میں اس کو تاریخی طور پر دیکھتا ہوں کیونکہ میرے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ القمہ صاحب کا قول ہے کہ "ہسٹری از آ مست"جنگی صورتحال میں قیادت کا خلا مکمل کرنے یا سپریم لیڈر کے قتل جیسے خطرات میں"مشروط جانشینی" (Contingent Succession) ممکن ہے۔
قانونی طور پر سپریم لیڈر اپنے دورِ قیادت میں مجلسِ خبرگان کو تجویز دیتا ہے کہ اگر وہ مارے جائیں،تو فلاں شخص کو رہبر تسلیم کیا جائے۔لیکن یہ شخص تب تک سپریم لیڈر نہیں کہلائے گا جب تک موجودہ رہبر مر نہ جائے یا قیادت سے قاصر نہ ہو جائے۔
میں نے تاریخ کی بات کی ہے تو تاریخی پش منظر دیکھ لیتے ہیں،ابھی تک ایرانی سپریم لیڈرصرف دو آئے ہیں ایرانی سپریم لیڈر خمینی اور موجودہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں،1989میں جب ایران عراق وار چل رہی تھی اور امام خمینی شدید بیمار تھے،تو انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو ممکنہ جانشین کے طور پر نامزد کیا۔
حالانکہ اس وقت خامنہ ای مجتہد نہیں تھے،سپریم لیڈر کیلئے مجتہد ہونا ضروری ہوتا ہےلیکن جنگی حالات کی وجہ سےمجلسِ خبرگان نے امام خمینی کی وفات کے فوراً بعد ہنگامی اجلاس بلا کر انہیں سپریم لیڈر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔یہ وہ تاریخی پس منظر ہےجو ایک ماڈل دیتا ہے کہ جنگ کی حالت میں ایرانی سپریم لیڈر اپناجان نشین مشروط طور پر مقرر کر سکتا ہے۔
Tags:
Iran Israel Conflict