Nadeem Mandial Latest Article On Iran Israel Conflict And Pakistani Role


جس مُلک کے اندر غزہ کے حق میں اک غیر تسلیم شدہ ریاست کیخلاف علامتی احتجاج تک نہیں ہو سکتا، اسملک کے چند ناعاقبت اندیش گُگو گھوڑے گزشتہ تین دنوں سے کبھی ایران کے ریڈارز کو ہاٹ سپاٹ دے رہے ہیں، کبھی سائبر سپورٹ کر رہے ہوتے ہیں اور کبھی اصرائیل کی جانب چُپکے سے میزائل پھینک رہے ہیں۔

ارے بھائیو 🙏! زرا شانت رہیں، ٹھنڈا پانی پئیں، ہم ایران کی اخلاقی سپورٹ کر رہے ہیں ، اسی پہ اکتفا کیجئے ، اسے ہی غنیمت سمجھیے !
آپ بس اتنی سی کوشش کیجئے ! کہ 77 سالوں کیبعد بھی مستقبل قریب میں، آئندہ ایک دو دھائیوں تک سہی، آپکے "ووٹ کو عزت مل جائے" اور غزہ جیسے مظلوموں کے حق میں صرف علامتی مارچ پہ کوئی روک ٹوک اور پوچھ گچھ والا نہ ہو۔

فارم 47 پہ مسلط شدہ حکومت اور اک بوڑھی ماں سے ہارا ہوا خواجہ جس نے عالمی میڈیا پہ بیٹھ کر کہا تھا "پاکستان امریکہ کے بغیر وینٹیلیٹر پہ ہے" انکی ہر بات کو سنجیدہ نہیں لیتے !

حقائق بہت تلخ ہیں ، ہر بات لکھنے کے قابل نہیں ہوتی !

البتہ مجھے تو شدید حیرت ہوتی ہے جب باشعور افراد بھی کمظرف لوگوں کے جھوٹ کے ہمنواء بن بیٹھیں۔
 اُنکی ہر جائز و ناجائز بات میں ہاں ملائیں
 اپنے علم اور فہم کو پسِ پشت ڈال کر محض رنگینیوں میں محو ہو جائیں !
شاید
عقل کی دلالی اسےہی کہتے ہیں.

ھاں ، اب بھی وقت ہیکہ بطور ریاست ہم سنبھل جائیں، اپنی ترجیحات بدل ڈالیں، شرق و غرب کے ہر دشمن کا اگلا ٹارگٹ "پاکستان "ہے ۔
یہ وقت تاریخ کا دھارا بدلنے کا ہے، قومیں خودداری سے ہی جیتی ہیں ، ایران ہمارے سامنے اک زندہ اور قابل تقلید مثال ہے۔

ندیم مندیال
Write YourComment
Cancel