کبھی کاروبار میں دوستوں اور رشتہ داروں کو شامل نہ کریں۔ The Real Story

کبھی کاروبار میں دوستوں اور رشتہ داروں کو شامل نہ کریں۔

ایک لڑکی کی کال آئی، کہنے لگیں کہ میں نے اپنی 8 سال کی ساری جمع پونجی اور کمائی اپنے بہنوئی کے ساتھ رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کی۔ اُنہوں نے مجھے تسلی دی کہ “آپ پاکستان میں نہیں ہیں، بےفکر رہیں، آپ کی پراپرٹی خرید کر اُس کا کرایہ وغیرہ بھی میں خود سنبھال لوں گا۔

پھر مہینے گزرتے گئے، ہر دفعہ کوئی نیا بہانہ سننے کو ملا، اور جب میں پوچھتی تو کہتے کہ آپ اعتماد کریں وغیرہ وغیرہ۔

پھر ایک سال سے زیادہ گزر گیا، تو ایک دن میرے شوہر نے کال کی اور بات کی، تو بھائی صاحب نے کہا کہ میں آپ کو ڈاکیومنٹس بھیجتا ہوں۔ اور اگلے ہی دن میری بہن کی روتے ہوئے کال آئی کہ میرا گھر خراب ہو جائے گا، تم پیسوں اور مکان کا مطالبہ نہ کرو۔

مسئلہ یہ ہے کہ میری صرف ایک ہی بہن ہے اور میرے والد نہیں ہیں۔ امی سخت پریشان ہیں کہ کیا کریں۔ میں نے اپنے دل پر بس صبر کر لیا ہے کیونکہ میں بہن کو چھوڑ نہیں سکتی۔ نہ ہی میرے پاس کوئی تحریری معاہدہ ہے، جبکہ دوسری طرف میرے شوہر ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن ہماری محنت کی کمائی اس طرح لٹنے پر وہ بہت خفا ہیں۔

میرا ذاتی تجربہ ہے کہ کبھی رشتہ داروں کے ساتھ کام نہ کریں، نہ ہی پیسے دیں۔ ہاں، اگر اللہ کی راہ میں دینا ہو تو ضرور دیں، لیکن واپسی کی توقع کے بغیر دیں۔ کیونکہ جب آپ کام کریں گے تو وہ آپ کو کبھی بھی پیشہ ورانہ طور پر سنجیدگی سے نہیں لیں گے، بلکہ اُنہیں یہ سب مذاق لگے گا۔ اور آپ سے پیسے لینے کے بعد وہ یہ سمجھیں گے کہ یہ اُن کا حق تھا۔

نیکی کریں اور بھول جائیں… ورنہ نیکی نہ ہی کریں۔ نیکی کریں، توقع نہ رکھیں — اور بھلائی کی امید بس رب سے رکھیں

یہ ایک حقیقی کہانی ہے

#foryoupagereels #fypviralシ #foryoupageシforyou #fypageシ

Comments

Popular posts from this blog

What Students Do After 12th Class Result from Gujranwala Board? | Full Guide 2025

IRFAN BUTT PTI NA 62 Latest Statement on Iran Israel Conflict - Breaking News

Imran Khan Israel Kay Sath Hai ? Blog by SK