🛑 10 جولائی 2025 اسلام آباد ہائی کورٹ سے بلاسفیمی بزنس گروپ کیس کی سماعت کا تحریری احوال
🔵سب سے پہلے بلاسفیمی بزنس گروپ نے ایک نیا وکیل پیش کیا جس
نے اپنی بات شروع کی ۔
📍ہنی ٹریپنگ پر بات شروع کی کہ کسی نمبر سے ٹریپنگ کی جاتی ہے ۔
135/23 ایف آئی آر سے بات کروں گا ۔
📍پیٹیشنر سائیڈ سے اوبجیکشن آتا رہا کہ ان کو ایک فی میل ، ایک محترمہ سپین کے نمبر سے ٹریپ کرتی رہی کہ میسج آیا اور وہ میسیج واپس بھیج دیا گیا اور ایف آئی آر لاج ہوجاتی تھی ۔۔
انہوں نے یہاں تک بتایا کہ کہ لائبہ مذہبی کنگ نام کی ایک آئی ڈی تھی اور سپین کے نمبر والی لڑکی اس کے پیچھے تھے ۔
👈📍تو ایف آئی اے کے مخبر نے یہ آئی ڈی بناکر چیٹ کی تھی ۔
(یہ بیان راؤ گروپ کے وکیل کا ہے مطلب اب انہوں نے سابقہ روز پرستار رکھی اور ایف آئی اے پر ڈالا مگر ایف آئی اے میں بھی تو کسی نے زمہ داری لینی ہے اس کی ، انہوں نے تو اپنے گلے سے اتارنے کی اپنے تئیں بھرپور کوشش کی )
📍وکیل گویا ہوا کہ یہ نمبر 2022 میں سرینڈر ہوا اور یہ ایف آئی آر 6 دسمبر 2023 میں لاج ہوتی ہے وہ یہاں سٹیٹمنٹ پڑھتے ہیں اور کورٹ کو مس لیڈ کرتے ہیں ساری چیزیں ریکارڈ کے خلاف ہیں ۔
چالان کا پیج نمبر 2 پڑھیں ۔ مدثر شاہ آفیسر نہیں تھا سلمان اعوان تھا اس کا انوسیٹی گیشن آفیسرز ۔
📍جج : ان کا آرگومنٹ ہی یہی ہے کہ وہ سپین والا نمبر سرینڈر ہوچکا تھا پھر دوبارہ کیسے استعمال ہوا کسی اور مدعی کی طرف سے اس کا آپ جواب دیں کہ ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر وہ نمبر کیسے استعمال ہوا ۔
📍وکیل : وہ عدالت کے سامنے ثبوت رکھیں گے نا کہ یہ ثبوت ہے
📍تمبولی : سر غضنفر علی عباسی کا نمبر ہے جس کا سیزر میمو بن گیا ہے اور یہی نمبر دوبارہ 52/24 میں استعمال ہوتا ہے
📍135 میں شیراز فاروقی ہے
📍ہادی : یہ نیک محمد کی ایف آئی آر ہے اس کے چالان میں لکھا ہوا ہے کہ اس کے خلاف یہ نمبر استعمال ہوا ہے
📍ہادی : یہ تو راو صاحب نے بیان دیا تھا کہ میں نے ایف آئی اے کو سرینڈر کردیا تھا سپین والا نمبر تھا
📍جج : راؤ کے وکیل سے مخاطب ہوکر ؛ ابھی آپ کہا کہتے ہیں ۔
📍راؤ وکیل : سر میں نے شروع میں بریف لگایا ہوا ہے اس کو دیکھ لیں
شیراز فاروقی نے جب ایک 135/22 کیس میں یہ سرینڈر کردیا تو پھر اس کا کوئی تعلق نہیں
📍جج : وہی نمبر 52/25 میں استعمال ہوا کہ نہیں ؟
📍وکیل ؛ نہیں سر
📍جج ؛ نہیں
📍وکیل ؛ نہیں سر
📍جج : یہ نمبر ہے 03365368240
ہے یہی نمبر ہے عثمان صاحب دیکھ کر بتائیں۔
📍جج : ان کی بات سن لیں اور آپ پھر اس کو Clarify کریں گے ۔
📍ہادی : ٹھیک ہے سر ہم کردیں گے ۔
📍راؤ گروپ وکیل : چالان کے ساتھ جو سٹیٹمنٹ ہے چار لائنوں کی وہ دیکھیں کہ یہ جو آئی ڈی کا الزام لگاتے ہیں وہ
میں کویٹہ میں کار میکینک تھا ۔ سپین والی لڑکی سپین والے نمبر سے رابطہ کرتی ہے اور مجھ سے دوستی کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں تمہیں آئی فون گفٹ کروں گی ۔
پھر نیک محمد کے بھتیجے کو ایف آئی اے پکڑ لیتی ہے اور انہیں بلاتی ہے تو یہ خود پیش ہوتے ہیں اور ایف آئی اے کو اپنا فون سرینڈر کرتے ہیں
📍 وکیل : جب ہمیں انفو ملتی ہے تو انہوں نے جو کہا کہ ہر بندے کو الگ الگ جگہوں سے اٹھایا گیا اور گرفتاری اسلام آباد کی شو کی گئی ۔
📍جج : کورٹ کے ساتھ چالاکی نہ کریں سارے کیسز میں انہوں نے نہیں کہا کچھ کیسز میں کہا ہے انہوں نے کل آپ نے خود این سی ایچ آر کے آرگومنٹس میں سنا کہ یہ لاہور گیا تھا پیش ہوا ۔
📍وکیل : موبائل میں سے کچھ مواد نہیں ملا، تین دفعہ کروانے کے بعد ڈیلیٹ ائیٹمز کی 21' صفحوں کی رپورٹ نکل آئی ۔
📍جج : ملزم کی تین دفعہ کی مدعی کی ایک دفعہ بھی نہیں کی فرانزک ۔ اس کی کیوں نہیں کی گئی ؟
📍وکیل : ان سے پوچھیں نا کہ انہوں نے درخواست کیوں نہیں لگائی کہ مدعی کی فرانزک کیوں نہیں ہوئی
📍جج : میرے سامنے کیس یہ نہیں ہے کہ انہوں نے درخواست لگائی کہ نہیں
📍وکیل : مدعی کا فرانزک اس کیس میں ہوا ہے سر
📍جج : جو فون دیا وہ شیراز احمد فاروقی نے دیا، سیز ہوگیا ۔ یہ شیراز احمد فاروقی کا اپنا فون ہے ؟
📍وکیل : جی جی اپنا ہے سر
📍کیا یہ چیک کیا گیا کہ یہ فون شیراز فاروقی کے استعمال میں کب سے تھا اور وہ ان گروپس کا ممبر کب سے تھا
ایف آئی اے نے سپین والے نمبر کو کیوں چیک نہیں کیا
📍وہ نمبر تو راؤ نے تسلیم کیا ہوا ہے پھر شیراز فاروقی کے کیس میں وہ کیا کر رہا ہے
اس نمبر کے واٹس ایپ کا ریکارڈ نکلوائیں اسی کو ٹیسٹ کیس بناتے ہیں
📍اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک اس کا ریکارڈ حاصل کریں
📍عثمان وڑائچ: سر اس میں براہ مہربانی ایک اور نمبر بھی شامل کرلیں وہ نمبر بھی راؤ صاحب کلیم کرتے ہیں کہ میرا نمبر ہے ۔
📍مخالف وکیل : منگوایں جی میری طرف سے سارا ریکارڈ منگوا لیں ۔
📍جج : اوکے بتائیں نمبر اس کا ریکارڈ بھی شامل کریں
📍ان نمبرز کی انٹرنیٹ ٹریفک اور میٹا ڈیٹا اینالسز کسی ایکسپرٹ سے کرواکے پیش کریں
📍جج : اس کمپلینٹ میں باقی جو 7 نمبر درج ہیں ان کا کیا بنا ؟
📍وکیل : سر ان میں سے صرف نیک محمد گرفتار ہوا ہے
📍جج : باقی جو نمبر تھے وہ کیوں گرفتار نہیں ہوئے ؟
📍کدھر ہیں سلمان اعوان : اس کیس کے انوسیٹی گیشن آفیسر....؟
📍سلمان اعوان: سر سی ڈی آرز حاصل کیں اور نیک محمد پکڑ لیا باقی میں فائل دیکھ کر بتاؤں گا تفصیل
📍جج : آپ نے یہ چیک کرکے بتانا ہے کہ کریئٹر کون تھا ، باقیوں نمبروں کا کیا تعلق تھا ، اور اگر وہ بند بھی تھے تو آپ نے ان کی انویسٹی کیوں نہیں کی۔ کمپلینٹ ہوتی ہے تو اگر مواد شئیر ہوا تھا تو وہ پکڑے کیوں نہیں ..؟
اس سب کی تفصیل آپ نے کل مجھے بتانی ہے
📍وکیل : سر ملزم فون کو فیکٹری ری سیٹ کرکے کیوں پیش کرتا ہے ۔ اس کے پاس شہادت تھی تو اس نے کیوں پیش نہیں کی اگر سپین کے نمبر کا اس کے پاس ثبوت تھا تو اس نے پیش کیوں نہیں کیا
📍جج : وہ جب انوسیٹی گیٹ ہوتا ہے تو وہ سپین والا نمبر کیسے بتادیتا ہے اسے کیسے یاد رہے جاتا ہے وہ نمبر ؟
📍وکیل : سر یہ منظم گروہ ہے۔ سر 101 پیٹیشنرز یہ ایک گروہ ہے
📍جج : آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ گروہ ہے اور آپ لوگوں کا گروہ نہیں ہے ؟
📍جج : ایک شخص کوئٹہ سے آتا ہے اور وہ آئی او کو بیان میں نمبر بتاتا ہے وہ کیسے نمبر یاد کرکے بتاسکتا ہے۔۔۔؟
اصل بات یہ ہے کہ وہ نمبر راؤ سے کنیکٹ ہوتا تھا اور وہ نمبر ڈیلیٹ کردیا گیا یہی تو پیٹیشنرز کا ورژن ہے یہ تو ان کے پوائنٹ کو مضبوط کرتا ہے
📍وکیل: وہ ایک منظم گروہ ہے سر اس لئے اس کو نمبر پتہ ہے ۔
📍جج : اگر وہ ایک گروہ ہوتا تو ان کے لئے کتنا آسان تھا کہ راؤ کو بلاسفیمی کے کیس میں پھنسا لیتے ۔ پورے ملک کے لوگوں کو صرف راؤ ہی ملا تھا اس کو انہوں نے ٹارگٹ کرنا تھا
وکیل : سر کیوں کہ وہ لیگل کمیشن فار بلاسفیمی (بلاسفیمی بزنس گروپ) کے چیئرمین ہیں اسی لئیے ان کو ٹارگٹ کر کے سب ان کو شئیر کرتے ہیں
📍وڑائچ: سر سپیشل برانچ کی رپورٹ این سی ایچ آر کی رپورٹ میں ان کو منظم گروہ کہا گیا ہے وکٹمز کو نہیں کیا گیا
📍جج : کوئی لیہ کی یونیورسٹی سے گرفتار ہوتا ہے ، حافظ قران ہیں ، ایک نابینا ہے وہ منظم گروہ ہیں ؟
📍راؤ وکیل : سر یہ پڑھے لکھے ہیں ان کے سکرین شاٹس دیکھ لیں۔ ۔
📍جج : ایف آئی اے آج تک یہ کیوں پتہ نہ چلا سکی کہ ایک جیسے کانٹینٹ کا کریکٹر کون ہے
📍وکیل : ڈارک ویب ہے ہمارے سامنے تو بہت کم انٹرنیٹ شو ہوتا ہے ۔
📍جج : سارے کانٹینٹ راؤ کے لوگوں کو کیوں موصول ہوتے ہیں ۔
📍وکیل : ان کو ٹریگر کرنے کےلئے انہیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ لیگل کمیشن ان بلاسفیمی کے چیئرمین ہیں سر
📍وکیل : سر پرائیوٹ بندہ یہ ہمت نہیں کرتا وہ یہ کانٹینٹ ڈیلیٹ کردیتا ہے ۔
یہ ٹرائل ختم ہونے کے بعد الزام لگاتے ہیں
📍جج : کتنے ٹرائل ختم ہوئے ہیں ؟
📍وکیل : 30 سر
📍جج : کتنے ٹرائل ہیں ٹوٹل ؟
📍وکیل : 400 سے زائد
📍جج : تو 5 فیصد ٹرائل ختم ہونے پر آپ کیسے یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹرائل ختم ہونے پر الزام لگاتے ہیں۔
📍جج : آپ نے بڑے ببانگ دہل مجھے کہا کہ یہ موبائل فیکٹری ری سیٹ کر کے آیا ہے ۔
ایف آئی آر 6 دسمبر کو ہوئی کے اور فیکٹری ری سیٹ 12 دسمبر کو ہوا ہے
گرفتاری کے بعد فیکٹری ری سیٹ کیسے ہوگیا ؟
📍جج : آپکا بھی قصور نہیں ہے آپ کو دو دن پہلے انگیج کیا گیا ہے اور سارا ڈیٹا آپ کو فیڈ کر کے کھڑا کردیا گیا مگر آپ کو پوری معلومات ہی نہیں ہیں
📍جج : اس کا ایک فیکٹری ری سیٹ 4 مہینے پہلے ہوا ہے اور پھر لڑکی آئی فون کا گفٹ دینے پر بیٹنگ کرتی ہے اور لاہور بلاتی ہے جو کہ گرفتاری سے کچھ ٹائم پہلے چیٹ ہوئی ہوتی ہے ۔ وہ چیٹ کہاں گئی ؟
📍پھر گرفتاری 12 دسمبر ہوتی ہے اور 19 دسمبر کو دوبارہ ایف آئی اے کیوں فیکٹری ری سیٹ کرتی ہے ؟ ایف آئی اے نے کیا ڈیلیٹ کرنا تھا ؟
اس کا مطلب ہے کہ ایف آئی اے نے سب کچھ ڈیلیٹ کردیا
کدھر ہیں سلمان اعوان سامنے آجائیں
📍سلمان اعوان: سر یہ 19 دسمبر 2022 ہے
📍جج : آخری ری سیٹ 5 مہینے پہلے کا ہے تو ان کے مطابق لڑکی سے جو چیٹ تھی وہ تو گرفتاری سے قریب قریب ہوئی ،کوئٹہ سے لاہور آتے چیٹ ہوئی تو وہ اس 5 ماہ پرانے ری ری سیٹ میں ڈیلیٹ تو نہیں ہوئی نا تو پھر وہ چیٹ کہاں گئی ؟
📍سلمان اعوان: سر وہ چیٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہوگی ۔
📍جج : آپ نے سپین والے نمبر کی انویسٹی گیشن کیوں نہیں کی ؟
📍سلمان اعوان : سر میں نے تین دفعہ ٹرائی کیا کچھ نہیں نکلا ۔
📍جج : آپ کی ٹارگٹڈ Extraction ہوتی ہے تو اس پوائنٹ پر سپین والے نمبر سے
متعلق آپ نے کیا کام کیا ؟
📍سلمان اعوان: سر میں 35 کیسز کا آفیسر ہوں تو مجھے زبانی یاد نہیں ہے تو میں کل فائل دیکھ کر بتاؤں گا
📍جج : کیا آپ نے فرانزک ایکسپرٹ کو کہا تھا کہ سپین والے نمبر کی چیٹ لاگ نکال کر دینی ہے ۔
📍سلمان اعوان: سر میں کل فائل سے چیک کرکے بتاتا ہوں
📍جج : جب آپ فرانزک کرتے ہیں تو اس کی کوئی سکوپ سیٹ کرکے دیتے ہیں کہ سپین والا نمبر بھی چیک کر کے لے کر آئیں
📍ہادی : سر میں اس کیس کا وکیل ہوں پنڈی کا کیس کے تو اس میں انہوں نے Extraction کے سکوپ میں یہ نہیں لکھا کہ سپین والے نمبر کا ڈیٹا نکالنا ہے
📍جج : آپ وہ سکوپ والا پیج پیش کریں
📍ہادی : سر وہ پیج یہاں ہوگا آپ کے سامنے جو فائل انہوں نے دی ہے ۔
📍جج : وہ اس میں نہیں ہے
📍راؤ وکیل : سر پورا ریکارڈ اس میں نہیں ہے
📍جج ؛ میرے لئے یہی کافی ہے جانو
📍جج : یہ مجھے دائیں بائیں لے کر جانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اصل سوال پر نہیں آرہے
📍وکیل ' سر میں پورا ریکارڈ پیش کردیتا ہوں
📍جج : انویسٹیگیشن ایجنسی اور باقی سب کے لیے تفتیش یہاں ہی رک جاتی ہے کہ کانٹینٹ نکل آیا ۔ کانٹینٹ کرییٹر کون ہے کس نے پہلی دفعہ اپلوڈ کیا، کہاں سے اپلوڈ ہوا اس کا کوئی اینالسز نہیں کرتے وہاں سے شک پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے کہ اصل چور کون ہے ۔
📍شیراز فاروقی نے کہا کہ 7 نمبر ہیں ان سے کانٹینٹ ریسیور ہورہا ہے تو باقیوں کے خلاف کیوں نہیں پروسیڈ کیا گیا سوال تو یہ ہے
👈آئی او نے سپین والے نمبر کو چیک نہیں کیا
👈اس کو اس کی ٹریفک نہیں پتہ
👈انہوں نے کوئی کنیکشن بلڈ کرنے کی کوشش نہیں کی کہ متعدد ایف آئی آرز میں سپین کا نمبر ہی کیوں آرہا ہے
📍ان کا کیس ہی یہی ہے کہ کمیشن یہ سب دیکھے
📍بار بار چند لوگ آرہے ہیں تو کیا ایف آئی اے کو دیکھنا نہیں چاہییے کہ پورے پاکستان میں سے ان ہی کچھ لوگوں کو کیوں آرہا ہے ۔
اور اگر یہ خود ڈھونڈ رہے ہیں تو یہ جا کر کیوں گرفتار کر رہے ہیں کس اتھارٹی کے تحت ؟
📍جج : آپ اپنے کلائنٹس کو بتائیے گا کہ یہ کیس صرف یہ نہیں ہے کہ کانٹینٹ ڈیوائسز پر ملا ۔
کیس یہ ہے کہ آیا ایک پرائیویٹ گروپ اور ایف آئی اے کے کچھ آفیسرز کے Unholy نیٹ ورک کا کوئی پیٹیرن موجود ہے کہ نہیں ۔
کیا اس کے پیچھے کوئں اور مقاصد تو پوشیدہ نہیں ؟
یہ کیس اس پر ہے
📍وکیل : سر اس میں کوئی موٹیو ہو تو وہ نظر آئے نا کوئی ثبوت بھی ہو ۔
📍جج : میں آپ کو بتارہا ہوں کہ جتنا آپ اس میں جاتے جائیں گے نا اتنا آپ دھنستے جائیں گے ۔
📍جج : سیلولر کمپنیز کو بتادیں اور درکار ڈیٹا لے کر اگلی سماعت پر بروز سوموار دوبارہ پیش ہوں
سماعت مکمل
#StopBlasphemyBusiness #JusticeFor400
#ihc
Tags:
Blasphemy Business Group