7 ویں محرم الحرام کے دوران امن، تحفظ اور احترام کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس پوری طرح مستعد اور متحرک ہے۔
صوبہ بھر میں 60 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں 4 سے زائد اہلکار جلوسوں اور مجالس کی حفاظت پر مامور ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی کیمروں کے ذریعے ہر سرگرمی کی جدید مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز مرکزی کنٹرول روم سی پی او سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پنجاب پولیس پرُامن ماحول کی ضامن ہے۔
#محرم_الحرام #PunjabPolice #SecurityAndRespect #PeaceInMuharram
Tags:
Muharram