2025 Aur Blogging - Bloggingos

2025 میں SEO کا کھیل
  
آج ہر دوسرا انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ SEO میں کامیاب ہو جائے، اس کی ویب سائٹ گوگل پر اچھی رینکنگ حاصل کرے اور وہ بھی بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے۔ لیکن جیسے ہی وہ کام شروع کرتا ہے، ہر طرف سے آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں:
کوئی کہتا ہے: SEO تو اب ختم ہو چکی ہے
کوئی بولتا ہے: گوگل تو اب AI results دکھاتا ہے، رینکنگ کا کیا فائدہ؟
تو کوئی مایوس ہو کر کہتا ہے: میں نے کوشش کی لیکن کچھ حاصل نہ ہوا

یہ تمام باتیں سننے کے بعد اکثر لوگ ہار مان لیتے ہیں، لیکن یہاں ہم ایک اہم نکتہ بھول جاتے ہیں.
ہر شخص کا SEO کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے، ہر ایک کا ذہن، اس کا زاویہ نگاہ الگ ہوتا ہے۔

ہم اپنا سارا فوکس لوگوں کی باتوں پر لگا دیتے ہیں، خود پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

میرا ان سب سے ایک سوال ہے:
اگر آپ SEO کرنا ہی نہیں چاہتے تو مت کریں، لیکن کیا آپ کے پاس کوئی دوسرا مضبوط راستہ ہے؟
کیا آپ کو جابز کی صورتحال کا علم نہیں؟ ہر دوسرا شخص بے روزگار ہے، تو کیوں نہ آپ خود کو ثابت کریں؟
لوگوں کو دائیں بائیں چھوڑ دیں، اصل بات یہ ہے کہ آپ خود کیا کرنا چاہتے ہیں؟
کام کرنا ہے یا بس دوسروں کی باتیں سننی ہیں؟

اب سوال یہ ہے:

کیا SEO واقعی کام کرتا ہے یا نہیں؟
تو صرف اتنا کرو گوگل پر جاؤ، کوئی بھی کیورڈ سرچ کرو، پہلے صفحے پر جو سائٹس ہیں ان میں سے کسی کو کھولو اور چیک کرو کیا وہ ٹریفک لے رہی ہیں؟
اگر سب کی سب زیرو ٹریفک لے رہی ہوں، تو مان لو SEO واقعی مر چکا ہے۔
لیکن اگر وہ ٹریفک لے رہی ہیں (جو کہ لے رہی ہیں)، تو جواب خود بخود آپ کے دماغ میں آ جائے گا۔

یاد رکھو، SEO ہو یا کوئی بھی فیلڈ کامیابی صرف محنت والوں کو ملتی ہے۔
زیادہ تر لوگ SEO میں ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ کیونکہ وہ spoon feeding کے عادی ہوتے ہیں۔ وہ خود سے کچھ سیکھنے یا کرنے کی بجائے Facebook پر کسی ایسے بندے کو ڈھونڈتے رہتے ہیں جو کوئی زبردست ٹرِک دے دے اور ان کا کام بن جائے۔
یہی کرتے کرتے وہ کئی مہینے ضائع کر دیتے ہیں، اور نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا۔

کسی نے خوب کہا ہے:

"جہاں جان جانے کا خطرہ نہ ہو، وہاں رسک لے لو!"

یاد رکھو، ہر بال پر چھکا نہیں لگتا کبھی ایک رن ملتا ہے، کبھی دو۔
لیکن کھیل جاری رکھو گے تو ایک دن چھکا ضرور مارو گے!

چاہے SEO کرو یا کوئی اور فیلڈ جب کرو، دل سے کرو، خود کو ثابت کرو۔
لوگوں کی باتوں کو معیار مت بناؤ، کیونکہ جو لوگ کہتے ہیں "نہیں ہو سکتا" وہ اکثر خود کبھی کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

میری ذاتی رائے؟
SEO نہ 2013 میں مرا تھا، نہ آج مرا ہے۔
ہاں، SEO بدل چکا ہے، لیکن ختم نہیں ہوا۔
2025 میں SEO انڈسٹری 100 بلین ڈالر کی ویلیو تک پہنچ چکی ہے!
تو کیوں نہ ہم رسک لیں اور ایک سال دل سے کام کریں؟
اگر پھر بھی کوئی نتیجہ نہ نکلے تو آ کر مجھے کہنا کہ "آپ کی بات غلط تھی لیکن بات صرف کرنے کی نہیں، واقعی کام کرنے کی ہے، جگاڑ لگانے کی نہیں۔

خود پر یقین رکھو اور محنت جاری رکھو!
اللہ کامیاب کرے،
Happy Learning.
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post