Blasphemy Business Group Case latest News 10 july

‏🔵 بدنیتی پکڑی گئی۔ اظہر سید

👈کوئٹہ سے بلاسفیمی کے ملزم نے بیان میں کہا تھا مجھے راو عبدالرحیم کے اسپین والے نمبر سے ایک لڑکی نے ٹریپ کیا۔ کیس کے انوسٹی گیشن افسر سلمان نے ملزم کا فون فرانزک کیلئے بھیجا لیکن ہنر مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کے اس بیان کو کہ راو عبدالرحیم کے اسپین والے نمبر سے ٹریپ کیا گیا تھا کو فرانزک میں شامل ہی نہیں کیا۔ یہی سوال جب جسٹس سردار اسحاق نے کیا تو ایف آئی اے کے افسر کے پاس جواب نہیں تھا۔ اس موقع پر ہادی چھٹہ روسٹرم پر ائے اور عدالت کو بتایا کیس فائل میں ایف آئی اے کے بھیجے ہوئے فرانزک سوال بھی ہوتے ہیں لیکن عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں یہ شامل نہیں۔ 

👈اس موقع پر ایف آئی اے کے افسر گھبرا گئے اور کہا کل پیش کر دوں گا۔ 
ہادی چھٹہ نے عدالت کو بتایا اس کیس میں ملزم کا وکیل ہوں راو عبدالرحیم کے اسپین والے نمبر کے متعلق کچھ بھی نہیں ہے۔ 
قبل ازیں بلاسفیمی گروپ کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ملزم جب ایف آئی اے لاہور پیش ہوا اپنا فون فیکٹری ری سیٹ کر کے پیش ہوا تمام سابقہ ریکارڈ ڈیلیٹ کرنا ملزم کی بدنیتی ہے۔ 

👈جسٹس سردار اسحاق نے نوجوان وکیل کو کہا اپ کو دو دن پہلے ہائر کیا گیا ہے اپ نے کیس فائل پڑھی ہی نہیں بس سن سنا کر عدالت میں ا گئے ہیں۔ 

👈فون کے فرانزک یا ٹیکنیکل تجزیہ کے مطابق فون فیکٹری ری سیٹ تو ملزم کی گرفتاری سے پانچ ماہ پہلے ہوا تھا۔ کوئٹہ سے لاہور سفر کے دوران ملزم کی جو چیٹ ایمان سے ہوئی وہ کس نے ڈیلیٹ کی ہے کہ فون تو ایف آئی اے کو سرنڈر کر دیا تھا۔ 
عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مدد کے بغیر حل نہیں ہو گا۔ 

👈جو دس بارہ لوگ ہیں انہیں تو منظم گروہ نہیں کہا جاتا جو چار سو سے زیادہ بلاسفیمی کے ملزم ہیں انہیں اپ منظم گروہ قرار دے رہے ہیں۔ 
👈گھوم پھر کے سارے ملک میں یہ بارہ پندرہ لوگ ہیں جنہیں بلاسفیمی مٹیریل بھیجا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ان بارہ پندرہ لوگوں کے فون کا فرانزک ہی نہیں کراتی۔
( اظہر سید کے قلم سے )

Comments

Popular posts from this blog

What Students Do After 12th Class Result from Gujranwala Board? | Full Guide 2025

IRFAN BUTT PTI NA 62 Latest Statement on Iran Israel Conflict - Breaking News

Imran Khan Israel Kay Sath Hai ? Blog by SK