ولی خان گینگسٹر اپڈیٹ

راولپنڈی عدالت میں دہشت کی علامت ولی جان کی پیشی—ریاستی نظام کی بے بسی کا کھلا تماشا..
 راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں آج ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو ریاستی کمزوری، عدالتی وقار کی پامالی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
افغان دہشت گرد اور سنگین جرائم میں ملوث ولی جان کو "اعلیٰ پروٹوکول" کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا، جیسے وہ کوئی ریاستی مہمان ہو، نہ کہ درجنوں مقدمات کا مرکزی ملزم۔

عدالت میں پیشی کے دوران ولی جان گینگ کے کارندوں نے میڈیا کی کوریج والے صحافیوں پر حملہ کیا، انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، اور ان کا موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ یہ سارا واقعہ عدالت کے احاطے میں، پولیس کی موجودگی میں پیش آیا—اور قانون خاموش تماشائی بنا رہا۔

ایسا لگتا ہے جیسے ولی جان کے لیے قانون معطل ہو چکا ہے، اور ریاست نے خود کو اس کے آگے بے اختیار تسلیم کر لیا ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک “معزز عدالت” نے آج اس خطرناک مجرم کو سزا دینے کے بجائے اسے افغانستان ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے—یعنی اسے ان کے اصل محفوظ ٹھکانے واپس بھجوا دیا جائے گا جہاں سے وہ دوبارہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں منظم کر سکتا ہے۔

ولی جان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، لیکن آج جو کچھ راولپنڈی کی عدالت میں ہوا، وہ اس نظامِ انصاف کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو طاقتور کو تحفظ اور کمزور کو زخم دیتا ہے۔
#بےباک #صحافت #ghulamkhanclosed #everyonehighlightsfollowers #follow_me_for_moreupdate #everyonehighlights #foryoupageシforyou #SaveLivesTogether #share Pakistan All News
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post