بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل پر عرفان بٹ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 گجرات کا
ملک احمد عثمان چنڑ
کا اظہارِ افسوس
آج ایک بار پھر بلوچستان کے اندر نفرت نے خون بہایا۔ دہشتگرد گروہ نے شناخت کی بنیاد پر پنجاب کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا۔ یہ صرف چند انسانوں کا قتل نہیں، بلکہ پوری انسانیت، قومی وحدت اور بھائی چارے پر حملہ ہے۔
یہ کیسی جنگ ہے جس میں مسافر، مزدور اور معصوم لوگ نشانہ بنائے جا رہے ہیں؟ یہ کیسا حق ہے جس کے لیے بے گناہوں کی جان لی جاتی ہے؟ بلوچستان کا دکھ ہمارا دکھ ہے، لیکن اس دکھ کو دہشتگردی کی زبان میں بیان کرنا نفرت کو ہوا دینا ہے، انصاف کا نہیں۔
یہ ملک سب کا ہے۔ سرائیکی،پنجابی، بلوچ، سندھی، پختون اور کشمیری ایک ہی جسم کے اعضا ہیں۔ اگر ایک حصہ زخمی ہو، تو پورا جسم تکلیف میں ہوتا ہے۔ آج پنجاب رو رہا ہے، کل اگر خاموشی رہی تو کوئی اور صوبہ روئے گا۔
ریاست کو چاہیے کہ وہ اس درندگی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے، اور بلوچستان کے عوام کو ان جیسے گروہوں سے آزاد کرائے، تاکہ نفرت کا زہر مزید نہ پھیلے۔
ہم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور سوال کرتے ہیں کیا شناخت اب جرم ہے؟
Tags:
PTI