Sardar ji 3 Punjabi movie Hero Diljit Latest New Movie Border 2

’’بارڈر 2‘‘ کیا دلجیت دوسانجھ کو اس فلم سے نکال دیا گیا؟ 

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم ’’سر دار جی 3‘‘ میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو ’’بارڈر 2‘‘ سے نکالنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، کیوں کہ سارا انڈیا پاکستان کے خلاف تھا اور سردار جی تھری کو انڈیا میں ریلیز بھی نہیں کرنے دیا گیا حتیٰ کہ دلجیت پر بالی ووڈ میں پابندی لگانے کی باتیں کی جانے لگیں سب نے اسے بین کردیا. ان باتوں سے تنگ آکر دلجیت نے کہا کہ انہیں بالی وڈ میں ایکٹنگ کی ضرورت ہی نہیں بالی ووڈ چاہے تو اسے تاحیات بین کردے. وہ اصل میں سنگر ہیں اور اپنے سنگنگ کے کیرئیر میں ہی بہت کچھ اچیو کرسکتے ہیں انہیں بالی وڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے اور نہ انہیں کوئی روک سکتا ہے. ان سب باتوں کے بعد یہ مشہور ہوگیا کہ دلجیت کو اگلی دیش بھگت فلم بارڈر 2 سے نکال دیا گیا ہے. دراصل دلجیت کو اس فلم میں بہت پہلے کاسٹ کیا گیا تھا. اور ان افواہوں پر. لوگوں کو اس لیے یقین آنے لگا کیونکہ بارڈر 2 پاکستان کے خلاف بنی فلم ہے جبکہ دلجیت تو پاکستانی ایکٹریسز کو اپنی فلم میں لیتے ہیں اور انڈیا میں لوگ انہیں غدار تک کہنے لگے ہیں. 

ان سب افواہوں کے باوجود دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر ایک ریِل شیئر کر کے یہ واضح کر دیا کہ وہ ابھی بھی ’’بارڈر 2‘‘ کا حصہ ہیں. اس رِیل میں دلجیت نے انڈین فوجی کوٹ پہنا ہوا ہے اور مختلف پوز بناتے نظر آرہے ہیں ،اس ریِل میں پس منظر میں مشہور گانا ’’سندیسے آتے ہیں‘‘ چل رہا ہے اور دلجیت فوجی سوٹ میں اپنے نام والے آرمی بیجز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں. ان کا کیپشن تھا: ’’Border 2‘‘
جو ایک سادہ لیکن پر اعتماد پیغام تھا کہ وہ فلم کا حصہ ہیں. 

اسطرح سردار جی تھری سے غداری کے عہدے پر فائز ہونے والے دلجیت دوسانجھ بارڈر 2 سے دیش بھگتی کا تمغہ ایک بار پھر سے اپنے سینے پر سجائیں گے. اور انڈین low iq آڈینس کا کیا ہی کہنا جو فلموں میں کی گئی ایکٹنگ سے اندازہ لگاتے ہیں کہ کون غدار ہے اور کون دیش بھگت.
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post