How to GET free Website For Lifetime

تین ہزار روپے میں اپنی ویب سائٹ

قیصر رونجھا

پچھلے دنوں میری اپنے دوست خالد میر سے بات ہو رہی تھی۔ گپ شپ کے دوران خالد نے کہا:

“یار، تمہیں پتہ ہے کہ بس دس، پندرہ ڈالر میں اپنا ڈومین خریدا جا سکتا ہے، اور باقی ہوسٹنگ بالکل فری میں ہو سکتی ہے؟”

میں فوراً چونک کر بولا، “سچ میں؟”

خالد نے بتایا کہ Cloudflare سے یہ ڈومین سال بھر کے لیے مل جاتا ہے، اور گوگل کا اپنا Blogger پلیٹ فارم ہے جو بالکل فری ہوسٹنگ دیتا ہے۔ بس ڈومین لنک کرو، پوسٹ ڈالنا شروع کرو، اور اگر ریگولر لکھو تو AdSense کی اپروول بھی آسان ہو جاتی ہے۔

یہ بات مجھے آج اس لیے یاد آئی کیونکہ ابھی ایک ویڈیو دیکھی۔ اس میں ایک صاحب لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ “ویسے تو ہوسٹنگ مہنگی ہے، لیکن اگر آپ میرے ریفرنس سے خریدیں تو سستی ملے گی”۔ اور لوگ خریدنے کے لیے تیار بھی ہو گئے۔

میں نے جب قیمت دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ پانچ، چھے ہزار… شاید نو ہزار روپے ماہانہ لے رہے ہیں۔ بالکل صحیح رقم یاد نہیں، لیکن اتنی ضرور تھی کہ بندہ سوچے:

“یہی کام تین ہزار میں پورے سال کے لیے کیوں نہ کیا جائے؟”

میں نے فوراً خالد کو وہ ویڈیو بھیجی اور پوچھا، “یہ لوگ کیوں نہیں بتاتے کہ یہ سب کام تین ہزار میں سال بھر کے لیے ہو سکتا ہے؟”

خالد نے بھی ہنستے ہوئے کہا، “پھر ئہ لوگ کمائیں گے کیسے؟

خیر آپ لوگوں کو چھوڑیں فائدے سوچیں:

 • اگر آپ اسٹوڈنٹ ہیں تو ساتھ ساتھ ایک پروفیشنل پروفائل بھی بنتی جائے گی۔
 • اگر آپ لکھنا پسند کرتے ہیں تو دنیا تک اپنی تحریریں پہنچا سکتے ہیں۔
 • اگر آپ بزنس یا فری لانسنگ کر رہے ہیں تو اپنی سروسز دکھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مل جائے گا۔

مجھے تو نہیں لگتا یہ کوئی بُرا آئیڈیا ہے۔

لازم نہیں کہ آپ کمانے کے لئے کرو۔ لیکن اگر آپ کا ادارہ ہے، تنظیم ہے کچھ بھی۔ اور اگر آپ یہ کام کسی اور کو کرکے دین گے تو شاید آپ کا سائڈ پاکٹ منی آتی رہے۔ 

اے آئی کے دور میں تو اتنا آسان ہے جتنا تندور والے سے روٹی لے کر آنا۔ مسلہ صرف یہ ہے کہ اکثر چیزوں کو ہمیں پتا نہیں۔

اگر آپ دوستوں کو بات سمجھ آئے تو اس پرُپوری ورکشاپ کرسکتے ہیں۔

آپ کا دوست،

قیصر رونجھا
SK Shahzaib Khalid

Welcome to BlogBySK.com - Where Trends Meet Creativity I’m a passionate Social Media Activist, Graphic Designer, and a curious mind who loves to write on trending topics. At BlogBySK.com, I blend my creativity with real-time trends to bring you content that’s fresh, engaging, and thought-provoking.

Post a Comment

Previous Post Next Post